حیدرآباد۔21نومبر (اعتماد نیوز) آج تلنگانہ اسمبلی میں شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹر نیشنل اےئر پورٹ کے نام کی این ٹی آر اےئر پورٹ کے نام سے تبدیلی پر موجودہ نام کو ہی بر قرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کی جانب سے قرار داد منظور کیا گیا۔ چنانچہ ریاستی وزیر اعلت
کے چندرا شیکھر راؤ نے اس عمل کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس کے لئے مرکزی وزارت شہری ہوا باز کی جانب سے تلنگانہ حکومت کا موقف نہ لینا بھی افسوسناک ہے۔ تاہم دوسری جانب تلگو دیشم اور بی جے پی کے ارکان نے کہا کہ سابق میں اسکا نام این ٹی آر کینام سے ہی تھا لیکن آنجہانی وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے اسکے نام کو تبدیل کر دیا۔